Qalamkar Website Header Image

پی ٹی آئی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے متوقع کمیشن کا بائیکاٹ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے متوقع کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

قلم کار مانیٹرنگ کے  مطابق، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے اپنا کیس پیش کردیا ہے اور اس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے، عدالت اس حوالے سے کیس کا جو بھی فیصلہ دے گی ہمیں قبول ہوگا، پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطبق، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نہیں چاہتے کہ جس کے خلاف فیصلہ آئے وہ کہے کہ ہمیں نہیں سنا گیا۔ اگر فیصلہ دیا کہ دستاویزات درست ہیں تو دوسرا فریق کہے گا صفائی کا موقع نہیں ملا، کمیشن کا مقصد یہ ہے کہ بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ کیس ثابت کرنے کا موقع نہیں ملا۔ ریٹائر ہورہا ہوں، فل کورٹ ریفرنس کے بعد کسی بینچ میں نہیں بیٹھوں گا، پاناما کیس کی سماعت ازسرنو ہوگی۔

Views All Time
Views All Time
345
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس