Qalamkar Website Header Image

تلور کے شکار کے دوران دوقطری شہزادے گاڑی الٹنے سے زخمی

قلم کار۔تھل کے نزدیکی علاقہ اوبھل میں تلور کے شکار کے دوران قطری شہزادے کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

قلم کار مانیٹرنگ سیل کے مطابق، تھل کے نزدیکی علاقہ اوبھل میں تلور کے شکار کے دوران قطری شہزادے کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی الٹنے کے نتیجے میں محمد بن ابو فہد، محمد بن خطیب زخمی ہو گئے جنہیں آر ایچ سی حیدرآباد تھل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے جھنگ منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ قطری شہزادے تلور کا شکار کھیلنے کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

Views All Time
Views All Time
258
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:  معروف نعت خواں جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی

حالیہ پوسٹس