Qalamkar Website Header Image

عمران خان نے احتجاجی تحریک 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی

عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی

اسلام آباد (قلم کار) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جماعت کی احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی نے بتایا کہ ان کے بھائی نے عالمی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے احتجاجی تحریک فی الحال روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف  کو عالمی حالات کے بارے میں مکمل آگاہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ "پاکستان کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات سنگین رخ اختیار کر سکتے ہیں، لہٰذا قومی مفاد میں وقتی طور پر احتجاج مؤخر کرنا ہی بہتر ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے حوالے سے مؤقف واضح اور پوری دنیا کے سامنے ہے۔

سوشل میڈیا پر ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے جاری بحث میں متعدد لوگ عمران خان کی جانب سے اس جنگ پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنا موقف نہ دینے پر کہہ رہے ہیں کہ باقی معاملات میں ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹس آ جاتی ہیں لیکن اس معاملے میں وہ مکمل خاموش ہیں۔

Views All Time
Views All Time
117
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس