Qalamkar Website Header Image
اسلام کے صوتی علوم - اذان

اسلام کے صوتی علوم – اذان

صوتی علوم کے سلسلہ کی دوسری تحریر آپ لوگوں کی خدمت میں پیش ہے۔ اذان کے لغوی معنی اعلان کرنے یا با خبر کرنے کے ہیں۔ شریعت میں اذان سے مراد وہ خاص الفاظ ہیں جن کے ذریعے فرض نمازوں کی دعوت دی جاتی ہے۔اذان پانچوں فرض نمازوں اور جمعہ کی نماز کے لئے سنت مؤکدہ ہے۔ اس کے علاوہ بچے کی پیدائش کے وقت بھی اس کے کان میں اذان دی جاتی ہے۔اذان دینے والے شخص کو اصطلاحاً موذن کہا جاتا ہے۔قاری کی طرح موذن کا بھی نہ صرف خوش الحان ہونا ضروری ہے بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ بلند خواں بھی ہو۔

اذان کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ سب لوگ مل کر ایک وقت پر نماز کے لئے جمع ہو سکیں۔ ہجرت کے بعد جب مسجد نبوی تعمیر ہوئی تو کچھ عرصہ تک نمازیوں کو اکٹھا کرنے کے لئے ان کے گھروں سے بلا لیا جاتا تھا۔کیونکہ ان کی تعداد اتنی زیادہ نہ تھی۔ لیکن جب یہ طریقہ ناکام ثابت ہوا تو پھر اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ کوئی ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جس سے نمازیوں کو اطلاع کی جا سکے ۔حضور اکرم ﷺ نے اس سلسلہ میں صحابہ کرامؓ سے مشورہ کیا۔ چنانچہ مختلف اصحاب نے مختلف مشورے دیئے۔ کسی نے کہا کہ کسی بلند جگہ آگ جلائی جائے تا کہ لوگ اسے دیکھ کر مسجد کا رخ کریں۔ کسی نے مشورہ دیاکہ نماز کے وقت مسجد پر ایک جھنڈا لہرا دیا جائے جس سے یہ سمجھ لیا جائے گا کہ نماز کا وقت ہو گیا ہے۔ کسی نے کہا کہ اہل یہود و نصاریٰ کی طرح ناقوس یا گھنٹیاں بجائی جائیں جس کی آوازسن کر تمام افراد نماز کے لئے جمع ہو جائیں مگر حضور اکرم ﷺ نے ان تمام تجاویز کو مسترد فرما دیا۔

یہ بھی پڑھئے:  اسلام کے صوتی علوم - سماع 2

دوسرے دن صبح کے وقت حضرت عبداللہ بن زید انصاریؓ بارگاہ نبوی ﷺمیں حاضر ہوئے ،انہوں نے فرمایا کہ آج خواب میں مجھے ایک اجنبی شخص نے نمازیوں کو اکٹھا کرنے کے لئے چند الفاظ تعلیم فرمائے ہیں ۔اسی دوران حضور اکرم ﷺ کو بھی وحی کے ذریعہ ان الفاظ سے آگاہ کیا جا چکا تھا چنانچہ انہوں نے حضرت عبداللہ بن زیدؓ کی تائید فرمائی اور کہا کہ وہ حضرت بلالؓ کو ان الفاظ کی تعلیم دیں کیونکہ ان کی آواز زیادہ بلند، نرم اور شیریں ہے۔حضور اکرم ﷺ کے حکم پر حضرت بلالؓ نے مسجد نبوی میں پہلی اذان دی، یہ واقعہ سن ۲ ہجری کا ہے۔

اگرچہ اذان کے لئے کوئی لے مقرر نہیں ہے تاہم موذن کا خوش الحان ہونا ضروری ہے۔ ایک روائت کے مطابق موذن کو ۵۵ نمازوں کے برابر ثواب ملتا ہے۔حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص متواتر بارہ برس تک اذان دے گا اس پر جنت واجب ہو جاتی ہے۔ جو شخص اذان کا مکمل جواب دیتا ہے اس کے تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں اور حضرت ابو ہریرہؓ کے بقول وہ شخص جنت میں ضرور جائے گا۔

اذان ایک اہم ترین ذریعہ تبلیغ بھی ہے اور ایک اہم ذمہ داری اور مشکل فن بھی۔اذان کے لئے تمام معیار،شرائط اور لوازمات تقریباً وہی ہیں جو فن قرات کے مخصوص رہے ہیں۔ یعنی صحیح تجوید اور صحیح تلفظ کے ساتھ الفاظ کی ادائیگی۔ البتہ بلند خوانی وہ اضافی مگر بنیادی صفت ہے جو ایک موذن کے لئے بے انتہا ضروری ہیں۔اذان کے سات کلمات ہیں۔ جن میں سے پہلا کلمہ چار مرتبہ دہرایا جاتا ہے۔ باقی کلمات دو ،دو بار اور آخری کلمہ صرف ایک بار کہا جاتا ہے، وہ کلمات یہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:  ہمشکلِ پیغمبرﷺ، علی اکبرؑ | نور درویش

اللہ اکبر۔اشہدان لا الہٰ الا اللہ۔اشہدان محمد الرسول اللہ۔حی علی الصلوٰۃ ۔ حی علی الفلاح۔ اللہ اکبر اور لا الہٰ الا اللہ
صبح کی اذان یعنی نماز فجر کی اذان میں حی علی الفلاح کے بعد دو مرتبہ الصلوٰۃ خیر من النوم کا کلمہ پڑھا جاتا ہے ۔ اس کلمے کے معنی ہیں ’’نماز نیند سے بہتر ہے‘‘۔

Views All Time
Views All Time
700
Views Today
Views Today
3

حالیہ پوسٹس

قمر عباس کی تصویر، قلم کار کے ایڈیٹوریل ٹیم کے انچارج

خدا پرست سوشلسٹ

حضرت ابوذر غفاریؓ کی سوانح پر مبنی "خدا پرست سوشلسٹ” دراصل سرمایہ دارانہ اسلام کے خلاف ایک انقلابی آواز ہے۔

زید ؒ شہید بن امام زین العابدین ؑ

امام زین العابدین علیہ السلام کے فرزندوں میں امام محمد باقرؑ کے بعد سب سے زیادہ نمایاں حیثیت جناب زیدؒ شہید کی تھی ۔آپ بلند قامت، حسین اور پروقار شخصیت

مزید پڑھیں »

یوسف کربلا امام حسین علیہ السلام

امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت پہ کوئی بے حس انسان ہی ہوگا جو اس عظیم سانحے کو سن کر اس کی آنکھیں اشک بار نہ ہوں۔ بعض لوگ رونے

مزید پڑھیں »