وفاقی حکومت کے اہم ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور بربریت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کے بعد مودی سرکار نے سازشوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ انڈیا کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لئے دہشت گردوں کا سرپرست ہونے اور اڑی سیکٹر میں فوجی کیمپ پر حملہ میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے۔
بھارتی حکومت نے جب ان الزامات پر امریکا، چین اور دیگر اہم ممالک سے رابطہ کیا اور ان سے پاکستان کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا توان ممالک کی جانب سے پاکستان کے خلاف ثبوت مانگے جانے پر بھارتی حکومت کسی قسم کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی اپنی کوشش میں ناکام ہو گئی ہے۔
ان ممالک نے بھارت کو دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ بنا ثبوت الزامات لگانے سے گریز کرے۔ اور ہمسایہ ملک پاکستان سے کشیدگی بڑھانے کی بجائے پرامن طریقے سے مذاکرات کے راستے مسائل کا حل تلاش کرے۔


دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn