ہیڈ لائن

کابل کے حساس زون سے داعش کے تین کمانڈر گرفتار

کابل (ساوتھ ایشین نیوز )افغان سیکورٹی فورسسز کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران دارالحکومت کابل کے حساس زون سے عالمی دہشت گرد تنظم داعش کے تین اہم رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں داعش جنوبی و مشرقی ایشیا کے کمانڈر ضیاءالحق عرف ابو عمر خراسانی ، اینٹیلی جنس ونگ کا سربراہ ابو علی اور داعش کے شبعہ اطلاعات کا سربراہ صہیب شامل ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے یہ اہم گرفتاریاں سیکورٹی فورسسز کی تحویل میں موجود داعش کے سینئر ارکان کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئیں۔

Views All Time
Views All Time
1220
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:  کم پیسوں میں سفر کرنے کیلئے کریم کی بائیک سروس

Leave a Reply