Qalamkar Website Header Image

معروف نعت خواں جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہوگئی

بے دینی کی دنیا ترک کرنے والے سابق گلوکار جمشید شہید کی لاش کی شناخت ہو گئی ہے جن کی قبر ان کی خواہش کے مطابق جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں تیار کرلی گئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے کہا ہے کہ جنید جمشید کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کی شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ہوئی ہے۔

ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ جنید جمشید کے اہلخانہ کو میت کی شناخت سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جنید جمشید کی میت کل اہلخانہ کے حوالے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جنید جمشید کی قبر جامعہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں تیار کرلی گئی ہے۔

Views All Time
Views All Time
540
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:  خاتون محتسب پنجاب کا دفتر بلیک میلر مافیا کا معاون بن گیا

حالیہ پوسٹس