Qalamkar Website Header Image

تلور کا شکار صرف عرب شیوخ ہی کیوں کرتے ہیں ،عامر لیاقت

قلم کار ۔ اینکر پرسن اور عالم دین کے طورپر شہرت پانیوالے ڈاکٹرعامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ تلور وہ پرندہ ہے جو سردی سے بچنے کے لیے پاکستان اور عراق کے صحرائی علاقوں میں پہنچتا ہے لیکن پیچھے پیچھے عرب شیوخ بھی پہنچ جاتے ہیں ، جن کے ساتھ بیگمات نہیں ہوتیں لیکن ان کے خیموں سے چیخیں بلند ہوتی ہیں ، تلور کا گوشت جنسی خواہشات کو بڑھانے کے لیے دواءکے طورپر بھی استعمال کیاجاتاہے 

انہوں نے کہا  کہ میڈیکل سائنس کی ایک رپورٹ ہے کہ تلور کا گوشت جنسی خواہشات کو بڑھانے کے لیے دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، سندھ اور پنجاب میں تلور کی بہت کم تعداد باقی ہے، یہ سردی سے بچنے کے لیے آتے ہیں لیکن معدومی کا سامنا ہے، اور یہ شہوانی طاقت کے حصول کے لیے نایاب پرندہ ہے اور جیسے ہی پرندے ان صحراﺅں کا رخ کرتے ہیں تو ان کے پیچھے پیچھے قطری شیوخ وہ بھی فوری پہنچ جاتے ہیں ان کی بیگمات ساتھ نہیں ہوتیں اور یہ خود آتے ہیں اور کوئی روک ٹوک نہیں، عرب شہزادے اور ان کے دوستوں کو تلور کا شکار بہت پسند ہے۔

Views All Time
Views All Time
642
Views Today
Views Today
2

حالیہ پوسٹس