Qalamkar Website Header Image

ڈی این اے کے ذریعے لاشوں کی شناخت میں تین دن درکار ہونگے

قلم کار۔حویلیاں میں بدھ کی شام پی آئی اے کے مسافر بردار طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کرنے میں دو سے تین درکارہونگے

فورنزک ماہرین کے مطابق حادثے کے بعد جائے وقوع پر لگنے والی آگ کے باعث لاشوں کی شناخت کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے اور ڈی این اے سیمپلنگ کے ذریعے تمام لاشوں کی شناخت  اتوار تک ہی مکمل ہو سکے گی۔

پی آئی اے کی پرواز 661 پر سوار 48 افراد کی باقیات کو بدھ کو رات گئے ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا اور اس وقت سے وہاں لاشوں کو لینے کے لیے لواحقین بھی پہنچنا شروع ہو گئے تھے

Views All Time
Views All Time
174
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:  سمندر کے اندر دنیا کے پہلے شہر کی تعمیر

حالیہ پوسٹس