صفحہ اولہیڈ لائن

سمندر کے اندر دنیا کے پہلے شہر کی تعمیر

سائنسدانوں کے خیال میں سمندروں کی سطح میں اضافے کے نتیجے میں زمین کا بڑا حصہ سمندری پانی کی نذر ہوسکتا ہے۔

اور اسی خطرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے جاپان میں سمندر کے اندر شہروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے۔

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی کمپنی شمیزو کارپوریشن اوشین اسپائرلز کے نام سے زیر آب شہروں کی تعمیر کرنا چاہتی ہے۔

ابھی تک ایسے کسی زیرآب شہر کا ٹھوس منصوبہ تو نہیں بنا مگر کمپنی کا تخمینہ ہے کہ اس کی تعمیر پر 26 ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا۔

اگر کمپنی کے منصوبے پر کام آگے بڑھتا ہے تو ایسا پہلا شہر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ساحلوں پر 16400 فٹ گہرائی میں تعمیر ہوگا۔

Views All Time
Views All Time
331
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:  ایک ماہ میں بالنگ ایکشن ٹھیک کرانے کی پیشکش

Leave a Reply