ہیڈ لائن

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں

کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور اور ان کے صاحبزادے حسین نواز نے  بیگم کلثوم نواز کی وفات کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ برس جون سے کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کی غرض سے لندن میں موجود تھیں، جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی تھیں۔

بیگم کلثوم نواز 1950 میں پیدا ہوئیں اور اپریل 1971 میں ان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے شادی ہوئی۔

بیگم کلثوم نواز کو 3 مرتبہ خاتون اول رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ رکن قومی اسمبلی بھی رہیں۔

Views All Time
Views All Time
408
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply