تنزانیہ کے ساحل کے قریب واقع زنجبار کا جزیرہ سواحلی فنِ تعمیر کی مثالوں سے بھرا ہوا ہے تاہم ایک عرصے تک نظرانداز کیے جانے کی وجہ سے بہت سی عمارتیں شکست و ریخت کا شکار ہیں
-
AURELIE MARRIER D’UNIENVILLE
تنزانیہ کے ساحل کے قریب واقع زنجبار کا جزیرہ سواحلی فنِ تعمیر کی مثالوں سے بھرا ہوا ہے
-
AURELIE MARRIER D’UNIENVILLE
ایک عرصے تک نظرانداز کیے جانے کی وجہ سے بہت سی عمارتیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں
-
AURELIE MARRIER D’UNIENVILLE
اب مقامی ماہرین روایتی مہارت سے ان عمارتوں کو بحال کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔
-
AURELIE MARRIER D’UNIENVILLE
سٹون ٹاؤن زنجبار کے دارالحکومت کا تاریخی علاقہ ہے جسے یونیسکو نے سنہ 2000 میں عالمی ورثے میں شامل کیا تھا
-
AURELIE MARRIER D’UNIENVILLE
تاہم مٹونی پیلس جیسی اس کی عمارتیں بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک اور جزیرے کی مرطوب آب و ہوا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں
-
AURELIE MARRIER D’UNIENVILLE
مرمت کے لیے روایتی ریت اور چونے کے پتھر کی جگہ کنکریٹ کے استعمال سے بھی عمارتوں کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے
-
AURELIE MARRIER D’UNIENVILLE
زنجبار کے ہیریٹج جاب کریئیشن پراجیکٹ کے تحت طلبہ کو ترکھان اور راج مستری کا کام سکھایا گیا ہے تاکہ وہ بحالی کے عمل کا حصہ بن سکیں
-
AURELIE MARRIER D’UNIENVILLE
ان طلبہ کے خیال میں اس تربیت سے نہ صرف انھیں تنخواہ ملے گی بلکہ ان کی زندگی بھی بہتر ہوگی
-
AURELIE MARRIER D’UNIENVILLE
ان کے خیال میں یہ منصوبہ زنجبار کی ثقافت کے تحفظ اور شہر کے قدیم علاقے کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے
-
AURELIE MARRIER D’UNIENVILLE
چونے کے ہتھر کی قدیم عمارتوں اور کنکریٹ سے بنی جدید عمارتوں کے درمیان سٹون ٹاؤن کی سکائی لائن کا مستقبل محفوظ ہوتا دکھائی دے رہا ہے: تصاویر اوریلی میریئر ڈی یوننویل