Qalamkar Website Header Image

کل سے پنجاب بھی 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن

لاہور: (قلم کار نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبہ سندھ کی طرح صوبہ پنجاب کو اگلے چودہ روز کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی کابینہ کے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو روز کے لیے مارکیٹس بند رہیں۔ یہ پابندی کل بروز منگل صبح 9 بجے ختم ہو جائے گی۔ اس کے بعد چودہ دن کا لاک ڈاؤن شروع ہو جائے گا جو 6 اپریل 2020 کی صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران نجی و سرکاری اداروں سمیت شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات بند رہیں۔ گے۔

ویلفئیر کے ادارے ، خورد نوش کے متعلق ادارے، میڈیکل اسٹورز ، آئی ٹی کے ادارے اس پابندی سے مثتنیٰ ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی تاہم فیملیاں اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گی۔

Views All Time
Views All Time
1126
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس