Qalamkar Website Header Image
حسنین اکبر - شاعر

زندہ رہنے کا سبب صرف عزا کوشی ہے

زود رنجی نہ کوئی زود فراموشی ہے
اعتدالِ غمِ شبیر ؑ سیہ پوشی ہے

منبرِ نوکِ سناں پر ہے خطابِ شبیر ؑ
بھرے بازار میں جبرئیل ع سے سر گوشی ہے

مسخ ہوتی ہوئی تصویرِ خلافت میں فقط
ایک شطرنج ہے اک تخت ہے مے نوشی ہے

زینہ با زینہ رواں فزت برب الکعبہ
اک امامت پہ امامت کی سبکدوشی ہے

حُریّت نے جو اذاں سنتے ہی کروٹ لی ہے
ہوش مندی سے فزوں تر یہی مدہوشی ہے

ہے کوئی اور فداکارِ الٰہ مثلِ حسین ؑ
چودہ صدیوں سے اسی نام پہ خاموشی ہے

زندگی اس کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اکبر
زندہ رہنے کا سبب صرف عزا کوشی ہے

 

Views All Time
Views All Time
473
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:  آغاز محرم اور ناصبیت کی روایتی بے چینی

حالیہ پوسٹس

حسنین اکبر - شاعر

وہ جنگ کر رہے تھے رسالت مآبﷺ سے

منسوب رہ کے مدحِ شہِ بوترابؑ سے خود کو بچا رہا ہوں خدا کے عذاب سے صدیاں جُڑی ہوئی ہیں ترے انقلاب سے سب نے دیے جلائے ہیں اس آفتاب

مزید پڑھیں »