Qalamkar Website Header Image
Qalamkar Website Header Image

اداریہ – قلم کار ادبی ویب سائٹ کا نظریہ اور مشن

قلم کار  Qalamkar جذبوں کی پرواز کی خواہش ہے۔جاگتی آنکھوں کا خواب نہیں لیکن خوابوں کی تعبیر پانے کی پرعزم جدوجہدکا آغاز ہے۔دائیں، بائیں، لبرلز وکمرشل لبرلز، ہمیں کسی سے کوئی بیر ہے نا لینا دینا۔ سچ ۔ وہ بھی پورا سچ۔ یہی ہمارا مقصد ہے۔علم و ادب ، تاریخ ، تصوف و حکمت، ادیانِ عالم، تاریخ ساز شخصیات سب موضوعات ہیں ہمارے۔آپ بھی لکھیئے  ۔ بس یہ ذہن نشین رکھیئے کہ بات دلیل سے ہو۔ بھد نہ اڑائی جائے۔ہم مکالمے کے حامی ہیں اور مناظرے سے بیزار۔ انسانی سماج کی تعمیرو ترقی میں ہمیشہ علم و مکالمے کو بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے۔

مناظروں نے نفرتوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔اس عہد نفساں میں ایک نیا دروازہ کھولنے جا رہے ہیں ہم۔ ہماری خواہش ہے کہ اس کے در کے کھلنے سےسرانڈ نہیں تازہ ہوا کا جھونکا فرحت بخش احساس سے دوچار کرے ۔ مدعی، وکیل اور منصف نہیں ہم نا فتوؤں کی چاند ماری کے شوقین۔ یہ خواہش ہے کہ جو بات بھی ہو پوری ہودلیل اور حوالہ جات کے ساتھ۔کسی سے مقابلہ ہے ناراضگی نہ کسی کے لیے چیلنچ۔ نیا راستہ بنانے کی خواہش ہے تاکہ صاحبانِ علم کی پیروی میں نئے لکھنے والےاستقامت کے ساتھ چلتے ہوئےآگے بڑھیں۔دعوتِ عام ہے۔ آپ بھی لکھیں۔

یہ بھی پڑھئے:  ترقی پسند دانشور سید علی جعفر زیدی سے ملاقات

سیاسیات، تاریخ ، فلسفہ و حکمت، تصوف، ادیانِ عالم، تاریخ ساز شخصیات پر۔ شاعری کیجیئے۔ افسانہ لکھیئے۔ تجزیوں اور خبروں کے ستاتھ ساتھ قلم کار ادبی ویب سائٹ بھی ہے۔۔ اپنی فہم سے اپنی شناخت بنائیے۔کامل و اکمل کوئی نہیں۔ سب طالب علم ہیں۔ہم بھی اور آپ بھی۔ سو طالبانہ مزاج و انداز ہی آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہم حاضر ہیں آپ کی نگارشات کے منتظر۔  ربِ ارض وسماں ہمیں علم وادب کی خدمت کی توفیق دےاور ہم لکھنے والوں کے ساتھ پڑھنے والوں کی توقعات پر پورا اتریں۔ آمین
حیدر جاوید سید
ایڈیٹر قلم کار Qalamkar
articles@qalamkar.pk

Views All Time
Views All Time
440
Views Today
Views Today
2

حالیہ پوسٹس

فائل فوٹو - حیدر جاوید سید - قلم کار

قانون کی حاکمیت پر دو آراء ہرگز نہیں

مبنی بر انصاف ایک عدالتی فیصلے کے بعد جس طرح ایک متشدد تنظیم کے کارکنوں نے ملک بھر میں افراتفری پیدا کر رکھی ہے اور تنظیم کے لیڈران عوام اور

مزید پڑھیں »

زندان کی چیخ

"قلم کار” معروف صحافی، دانشور و کالم نگار حیدر جاوید سید کی بدنام زمانہ شاہی قلعے کی جیل میں کٹے اسیری کے دنوں کی داستان کو سلسلہ وار اپنی ویب

مزید پڑھیں »