قلم کار

منی لانڈرنگ کیس ،ڈاکٹر ذاکرنائیک بھارتی حکام کے سوالات کے جواب دینے کوتیارہوگئے

نئی دلی معروف اسلامی سکالر اور اسلامک ریسرچ سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی حکام کے سوالات کے جواب دینے کو تیار ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارتی حکام کا سوالنامہ مانگ لیا ہے۔

ذاکر نائیک کے وکیل کا کہنا تھا کہ ذاکر نائیک انٹرنیٹ پر سوالات کے جوابات دینے کو تیار ہیں۔یاد رہے کہ ذاکر نائیک اورانکی اسلامک ریسرچ فاﺅنڈیشن پرغیر قانونی سرگرمیوں کاالزام ہے اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ذاکرنائیک کوطلب کررکھاہے ۔

Views All Time
Views All Time
230
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:  ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات | نادر بلوچ

Leave a Reply