تحریک انصاف نے جو پاناما کیس کے فیصلے کا بے چینی سے انتظار کر رہی ہے آئندہ دو ہفتے تک کوئی جلسہ جلوس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت جاری کی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے تک کوئی جلسہ نہیں ہوگا اور اسی تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سرگودھا میں طے شدہ خطاب بھی منسوخ کردیا گیا ۔ صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر کیانی کے مطابق عمران خان کے خطاب کی منسوخی کا فیصلہ حکمت عملی میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے ۔ عامر کیانی کا کہنا تھا پاناما کیس کے سپریم کورٹ سے ممکنہ فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں ۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn