برطانیہ کے ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن انتھونی جوش وا نے دبئی میں اپنے ایک دوست کےہمراہ نمازادا کی جس سے سوشل میڈیا میں ایک کہرام مچ گیا ۔
ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن انتھونی جوش وا نے دبئی میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ نماز ادا کی جس سے سوشل میڈیا میں ایک کہرام مچ گیا ۔
برطانوی باکسر نے مسجد کے اندر ا اپنی کھینچی گئی تصویر سوشل میڈیا پر لگائی اور کہا کہ نماز عصر کی ادائیگی سے مجھے کافی خوشی اور دل کو سکون ملا ۔
باکسر کی اس تصویر پر بعض نسل پرست اور اسلام مخالف مداحوں میں کھلبلی مچ گئی۔
ٹویٹر پر اس باکسر کے خلاف کافی سخت اور مخالفت آمیز پیغامات بھیجے گئے جن میں سے ٹیری جانسن نامی ایک شخص نے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوش وا کو ملک بدر کر دیں۔
دیگر اسلام دشمن مداحوں نے بھی کہا ہے کہ اب وہ جانسن کا ٹویٹر پر تعاقب نہیں کریں گے۔
دوسری جانب 29 اپریل کو برطانوی باکسر سے رنگ میں نبرد آزما ہونے والے یوکرینی باکسر کلیچکو نے اپنے حریف کی حوصلہ افزائی کا اعلان کیا ہے۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn