محکمہ ہائرایجوکیشن نے نئی پالیسی پر مشتمل تجاویز تیار کی ہیں یونیورسٹی کے طلبا لیپ ٹاپ سکیم سےآؤٹ، اب لیپ ٹاپ صرف کالج کے طلبہ کو دیئے جائیں گے، نئے قوائدوضبط کی منطوری کے لیے سمری وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔
محکمہ ہائرایجوکیشن کے حکام نے لیپ ٹاپ کی اسکیم کے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ 2017 میں دسمبر تک تمام طلبا کو لیپ ٹاپ فراہم کردیئے جائیں گے جس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے اور جلد بڈ اوپن کی جائے گی۔
دوسری جانب حکام نے بتایا ہے کہ اس سال کمیٹی کی جانب سے کچھ نئی تجاویز بھی دیں گئیں ہیں جن میں ایک تجویز کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس سال یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ نہیں دیئے جائیں گے جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت بھی پنجاب میں پبلک یونیورسٹی کے طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں جس کے باعث اب پنجاب میں وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت صرف کالجز کے طلبا کو ہی لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn