Qalamkar Website Header Image

میرے شہر والے- سید علی ضامن نقوی

mere-shehar-walayاگر آپ کراچی والے ہیں تو یقین جانیے بہت خوش نصیب ہیں۔
یہ بات ہم نے کیوں کہی؟ راقم کا آج سے ایک ہفتہ پہلے تک یہ خیال قطعاً نہ تھا۔ یہ آناً فاناً ایسی کیا تبدیلی آ گئی۔ تو جناب گزارش ہے کہ حال ہی میں اس طالبِ علم کو ایک کتاب ملی ” میرے شہر والے” کتاب تھی کہ کراچی کا انسائیکلوپیڈیا۔ مجھے یقین ہے یہ کتاب دماغ سے نہیں دل سے لکھی گئی ہے۔ کہیں آپ کو اپنے شہر کراچی کا قصیدہ ملے گا اور کہیں نوحہ۔ کراچی کے زمین زادوں کا تعارف، کون کون سی نابغہِ روزگار ہستیاں تھیں جو اس شہر میں پیدا ہوئیں یا جنہوں نے اسے اپنے گھر کے طور پر اپنایا۔
وہ احباب جنہوں نے کراچی نہیں دیکھا وہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد ضرور کہیں گے کہ اس سے بہتر تعارف اس شہر کا کہاں ملے گا۔ اور جو اس کے باسی ہیں وہ اسے پڑھنے کے بعد ضرور فخر محسوس کریں گے۔
مصنف جناب شکور پٹھان صاحب ہدیہِ تحسین و مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ان شاندار ہستیوں کے باب میں اتنا کچھ پڑھنے کیلیے سپردِ قرطاس کر دیا جن کے باب میں اولاً تو لوگ بہت جاننا چاہتے ہیں مگر ان کے بارے میں معلومات مفقود ہیں۔ اور ثانیاً نئی نسل کو معلوم ہی نہ تھا کہ ہم ہیروز کو باہر کے ممالک میں ڈھونڈتے ہیں ہمارے پاس تو ہر میدان میں لا ثانی ہستیاں موجود ہیں جن کو ان کی خدمات کی بناء پر دنیا مانتی اور سلام کرتی ہے۔ اور وہ اس مٹی کا قابلِ فخر تعارف ہیں
میں مصنف جناب شکور پٹھان سے کہنا چاہوں گا شکور بھائی کتاب پڑھ کر ہمیں آپ نے کراچی کے چاہنے والوں کی فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی تشنگی مزید بڑھ گئی ہے ہمیں اپنے شہر کے بارے میں مزید آگاہ کیجیے ۔ گو کہ آپ نے سو سے اوپر شخصیات کا تعارف کروایا، تاریخی جگہوں کی باتصویر سیر بمعہ ان جگہوں سے جڑے رومانس سے آگاہی دی۔ لیکن اب اس کتاب کی جلد دوم آنی چاہیے جس میں مزید شخصیات اور جگہوں کا تعارف اور اس سے جڑے رومانس سے آگاہی ملے۔
آخر میں بحیثیت لاہور کے باسی، یہ کہنا چاہوں گا کاش کوئی لاہور کا بیٹا بھی ایسے بڑھ کر لاہور اور اس کے زمیں زادوں کا تعارف کروائے اور ہم بھی اس سرشاری کی کیفیت میں آئیں۔
بقولِ وصی شاہ
بس انتظار ہے کب یہ کمال ہونا ہے۔۔۔

حالیہ بلاگ پوسٹس

ماتم ایک عورت کا (ناول) – تبصرہ

دوستووئیفسکی کے ”جرم و سزا“ نے وحشت ذدہ کر دیا تھا۔ جیل میں ہونے والے مظالم کا پہلا تعارف تو ”زندان کی چیخ“ کے کچھ حصے تھے۔۔ طاہر بن جلون نے

مزید پڑھیں »

آئس کینڈی مین – تقسیم کی ایک الگ کہانی

بپسی سدھوا پاکستانی، پارسی ناول نگار ہیں۔ اِس وقت ان کی عمر اسی سال ہو چکی ہے۔ وہ پاکستان کے ان چند انگریزی ناول نگاروں میں سے ایک ہیں جنہوں

مزید پڑھیں »