Qalamkar Website Header Image

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس اپنی منازل کی طرف رواں دوان

 jaloos-2 نواسہ رسول ﷺ امام حسین علیہ السلام ، ان کے اہلبیت ؑ اور ان کے اصحاب کی کربلا کے صحرا میں مظلومانہ شہادت کی  یاد میں ملک بھر میں ماتمی جلوس اپنے اپنے روایتی راستوں پر اپنی  منازل کی طرف رواں دواں ہیں۔ دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظرتمام جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کے نوجوان بھی تعینات ہیں۔

سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر ملک بھر کے بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ اس پابندی کا اطلاق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی کے علاوہ کوئٹہ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی ہو گا۔

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوا، جلوس کے شرکا نے امام بارگاہ علی رضا میں نماز ظہرین ادا کی جس کے بعد جلوس اپنے روایتی راستے پر گامزن ہے جو امام بارگاہ ایرانیہ حسینیہ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔

جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکیں بھی کنٹینز لگا کر سیل کر دی گئی ہیں جب کہ جلوس کی گزر گاہوں پر دکانیں اور مارکیٹیں بھی بند رہیں گی، جلوس کی نگرانی کے لئے پولیس کے 6 ہزار اہلکار اور رینجرز کے 2 ہزار جوان تعینات کئے گئے ہیں جب کہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانے باز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے دونوں راستوں پر اسکینرز نصب کئے گئے ہیں، مرکزی جلوس میں شریک ہونے والے زائرین کو چیکنگ کے بعد شرکت کی اجازت دی جارہی ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے jaloos-1جلوس کے راستوں کی اسکیننگ بھی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا لاہور آنے سے انکار

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی سے کھارادر تک 11 محرم الحرام کی صبح تک بند رہے گا، پریشانی سے بچنے کے لئے شہری متبادل روٹ کے طور پر گرومندر سے کوریڈور تھری استعمال کریں، اس کے علاوہ شہری کیپری سینما کے پیچھے والا روڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

سکھر میں کربلا معلیٰ کے تعزیے کا جلوس ادارہ محفل شاہ عراق کربلا سے صبح 7 بجے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا منڈو کھبڑ کے مقام پر پہنچ کر اختتام پزیز ہوا۔ اس موقع پر بھگڈر مچنے سے ایک عزادار جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے جب کہ 15 عزادار بے ہوش بھی ہوئے۔ زخمیوں اور بے ہوش افراد کو طبی امداد کے لئے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کر دیا گیا۔

لاہور میں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوا جو مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔ محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے لئے 15 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جب کہ 720 سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔ پشاور میں نویں محرم کے جلوس حسینیہ ہال اور بی بی زکریاں امام بارگاہ جب کہ حیدر آباد میں مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھئے:  معروف اداکار رشی کپور کی اپنے مداح کے ساتھ ہسپتال میں آخری ویڈیو وائرل

چنیوٹ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو  مجموعی طور پر 129 جلوس نکالے اور اور 134 مجالس بپا کی جائیں گی۔ ڈی پی او چنیوٹ کا کہنا ہے کہ جلوس اور مجالس کی نگرانی کے لئے 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جب کہ حساس مقامات پر فوجی دستے موجود ہوں گے، اس کے علاوہ مجالس کے مقامات پر واک تھروگیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر استعمال کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ جلوسوں کی نگرانی کے لئے ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال کئے جائیں گے۔ گجرات میں بھی 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے 3500 اہلکاروں کے ساتھ پاک فوج کے 2 یونٹس بھی گشت کریں گے۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کے 26 شہروں میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ موبائل سروس کے ساتھ ساتھ کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں صارفین انٹرنیٹ کی سہولت بھی استعمال نہیں کر سکیں گے۔اس بارے میں وزارتِ داخلہ کی طرف سے سمری پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔

 

حالیہ بلاگ پوسٹس

Chief Justice Qazi Faez Isa

لگتا ہےکچھ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں: چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے پی کے 91 ریٹرننگ افسر کوپشاور  ہائیکورٹ سے معطل کرنے کےخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی جس دوران وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے

مزید پڑھیں »

انتخابات 2024 : جمع کروائے اور مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے ایک ہزار 24 امیدواروں کےکاغذات مسترد کیے گئے۔ جبکہ  6

مزید پڑھیں »