عمران خان نے عالمی حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
اسلام آباد (قلم کار) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جماعت کی احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی نے بتایا کہ عمران خان نے عالمی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے احتجاجی تحریک فی الحال روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عالمی حالات کے بارے میں مکمل آگاہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ "پاکستان کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات سنگین رخ اختیار کر سکتے ہیں، لہٰذا قومی مفاد میں وقتی طور پر احتجاج مؤخر کرنا ہی بہتر ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے حوالے سے مؤقف واضح اور پوری دنیا کے سامنے ہے۔


دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn