Qalamkar Website Header Image

پی ڈی ایم تقسیم ہونے کے بعد پارلیمانی فورم موجود ہے – شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرونِ ملک جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا معاملہ تھا اس لیے بیرون ملک جارہا تھا۔ ایک بیان میں لیگی صدر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کرکٹ یا کسی سے جادو ٹونہ سیکھنے نہیں جارہا تھا۔ اپوزیشن اتحاد سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جب جیل میں تھا اس وقت پی ڈی ایم بنی، اپنی رائے کسی پر مسلط نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد ماضی میں بھی بنتے رہے اور ٹوٹتے رہے ہیں، 9 ستاروں کا بھی اتحاد بنا تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت کسی دوسری جماعت کو رکھنے یا نکالنے کی مجاز نہیں ہے۔ لیگی صدر نے کہا کہ پہلے پی ڈی ایم میں دس جماعتیں تھیں اب 8 ہیں، پی ڈی ایم تقسیم ہوئی ہے تو ہمارے پاس پارلیمان کا فورم بھی موجود ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ، کشمیر، کورونا سمیت دیگر معاملات پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت سے لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔

حالیہ بلاگ پوسٹس

Chief Justice Qazi Faez Isa

لگتا ہےکچھ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں: چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے پی کے 91 ریٹرننگ افسر کوپشاور  ہائیکورٹ سے معطل کرنے کےخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی جس دوران وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے

مزید پڑھیں »

انتخابات 2024 : جمع کروائے اور مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے ایک ہزار 24 امیدواروں کےکاغذات مسترد کیے گئے۔ جبکہ  6

مزید پڑھیں »