قلم کار (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کیخلاف احتساب عدالت ایوان فیلڈریفرنس کیس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر فیصلہ کچھ دیر میں سنانے جارہی ہے اور ایسے میں عدالت اور فاضل جج کی سیکیورٹی میں اضافہ کرکے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ، ایسے میں خفیہ ادارے بھی میدان میں آگئےاور لیگی کارکنان سے متعلق رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع کرادی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ کی طرف سے صوبائی حکومت کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں بھی حالات معمول پر رہیں گے ، کارکنان باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی کچھ ہلچل ہوگی ۔
فیصلہ محفوظ ہونے پر بیگم کلثوم نواز کی علالت کی وجہ سے لندن میں موجود نوازشریف اور مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مزید کچھ دن فیصلہ محفوظ کرلیں، وہ عدالت میں بیٹھ کر فیصلہ سننا چاہتے ہیں اور اس کیلئے درخواست بھی دائر کردی گئی ہے تاہم عدالت آج فیصلہ سنانے جارہی ہے اور ماہرین کے مطابق زیادہ سے زیادہ 14 سال اس مقدمے میں سزا ہوسکتی ہے ۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn