سوال : اگر کسی انسان کی زندگی نوح علیہ السلام جتنی ہو تو اس کا انجام ؟
اگر کسی انسان کی زندگی 70 سال ہو تو انجام کیا ہوگا ؟
اگر کسی انسان کی زندگی ایک دن ہو تو انجام کیا ہوگا ؟
یقیناً سب سوالوں کا ایک ہی جواب ہے کہ” موت "جب سب کو مرنا ہے تو کیوں کسی پے ظلم کرتے ہو ؟ کیوں ظالم کا ساتھ دے کے مظلوم کا حق چھینتے ہو ؟مولا علی علیہ السلام کا فرمان مبارک ہے "اے انسان کس چیز نے تجھے گناہوں پر دلیر کر رکھا ہے ؟تیری ہر گزرتی ہوئی سانس تجھے موت کی طرف لئے جا رہی ہے "
تو ہم کس چیز پر غرور کر رہے ہیں ؟ کس دنیا میں ہیں ؟ کیا ہم اسلام کی تعلیمات کو بھول چکے ہیں ؟ جو اسلام راستے سے پتھر ہٹانے کو صدقہ جاریہ کہتا ہے بھلا وہ اسلام کیسے کسی کے قتل و غارت کو جائز قرار دے سکتا.
مسلمانو ہوش میں آؤ. کسی کی املاک کو تباہ نہ کرو کسی کو ناحق قتل نہ کرو کسی کے ساتھ زیادتی نہ کرو آخر مرنا ہے اور اگر مرنا ہے تو ہم سب مسلمانوں کا عقیدہ ہے کے آگے تمام زندگی کی باز پرس ہوگی سوال جواب ہوں گے تو کیا جواب دیں گے ہم لوگ ؟؟ خدارا پہچانو امر باالمعروف و نہی عن المنکر کی ترغیب دو.
اور اس دنیاوی زندگی کو چھوڑ کر آخرت کا سوچو جہاں ہم نے ابدی زندگی گزارنی ہے جہاں نہ موت ہوگی نہ ہی دوبارہ معافی.
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn