Qalamkar Website Header Image
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

صافی سے خون صاف (حاشیے) | مصلوب واسطی

بچپن میں ٹیلیویژن پر اکثر ایک اشتہار دیکھا جس میں صافی نامی شے سے کچھ اس طرح  کا دعوی کیا جاتا تھا؛

صافی سے خون صاف، چہرہ شاداب

اس زمانے میں تو باوجود کوشش کبھی اس کا مطلب سمجھ نہ آیا اور پھر ہم بھول بھال گئے۔ وجہ شاید یہ رہی کہ اشتہار  بند ہو چکا تھا اور اس وقت چینل بھی ایک ہی ہوتا تھا پی ٹی وی۔ وقت گذرتا رہا اور  کئی نجی چینل میدان میں آ گئے۔ ایک دن معلوم ہوا کہ صافی کی ٹی وی پر واپسی ہو گئی ہے، اپنے آزمودہ تجارتی نعرے  کے ساتھ۔ بس ایک فرق ہے، اس بار صافی نے صرف کہا نہیں بلکہ ناظرین کو واقعی خون صاف کر کے دکھایا، بے گناہوں کے لہو میں بھیگے قاتلوں کے ہاتھوں سے، ہتھیاروں سے، دامن سے، چہرے سے ۔ ۔ ۔کبھی کابل کے افغانوں کا خون،کبھی کوئٹہ کے ہزاروں کا، کبھی داتا کے لاہوری دیوانوں کا تو کبھی سیہون کے مانڑو ملنگوں کا۔ لیکن سننے میں آیا کہ اتنی محنت پر بھی فروخت اچھی تھی نہ قیمت صحیح وصول ہوئی۔پھر ایک دن صافی کی جانب سے وہ مشکل کام کرنے کا اعلان آیا جو کسی سے نہ ہوسکا تھا۔ صافی نے اس بار نہ صرف خون صاف کیا بلکہ قاتل کا چہرہ بھی شاداب تھا ۔ ۔ ۔ جانے کیوں ہمیں ایسا لگا کہ سکول کے معصوم بچے اپنے لہو کی موجوں میں ڈوب رہے ہیں اور قاتل کنارے کھڑا ہذیانی انداز میں گا رہا ہے ۔ ۔ ۔ صافی سے خون صاف ہاہاہاہاہا خون صاف ہاہاہا خون صاف

Views All Time
Views All Time
435
Views Today
Views Today
2

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »