Qalamkar Website Header Image

میرا خدا کہاں ہے؟؟

میں ایک عورت ہوں
مجھے کوئی حق نہیں
الگ سےسوچنے اور کرنے کا
میں صرف وہ سب کرنے کی مجاز ہوں
جو میرا مجازی خدا چاہے
ایک حقیقی خدا ہے
جس کے حکم کے ہم سب تابع ہیں وہ جو ہماری تقدیر لکھ دے ہم سب اسی کے پابند ہیں
دوسرا مجازی خدا ہے
جس کی مرضی کے بغیر عورت کچھ نہیں کر سکتی
میرا مجازی خدا جو چاہے

میں عورت اسی کی پابند ہوں
وہ ہی میری تقدیر کا مالک ہے
جو وہ چاہے اور کہے وہی ہو گا
مجھے کوئی حق نہیں
نہ الگ سے سوچنے کا
نہ اپنی مرضی ( من مانی) کرنے کا
میں خدا کی بندی ہوں
مجازی خدا کی
میری کیا مجال میں خدا کے آگے دم مار سکوں
یہ احساسات،محسوسات و جذبات
صرف اس لئے ودیع کئے گئے ہیں کہ مجازی خدا کا درد محسوس کر سکوں
یہ حسن،رعنائی،دلکشی ملوکیت،نزاکت
صرف اس لئے عطا کئے گئے ہیں
کہ اس کا دل بہلا سکوں
وہ آسماں میں زمیں
وہ بلندی میں پستی
میری کیا حیثیت؟
کہ میں برابری کا سوچوں
وہ تو خدا ہے( مجازی خدا)
اگر اس کے جذبات کا الاؤ
کسی ایک سے سردنہیں ہوتا تو
دوسری، تیسری، چوتھی سے اسے اعتدال پہ لا سکتا ہے
لیکن میں؟
توبہ استغفار
اس کے علاوہ کسی اور کا خیال
میری کیا مجال

یہ بھی پڑھئے:  قبول ہے

اف خدائے برتر و لم یزل مجھے معاف نہ کرے گا
مجھ پہ قہر ٹوٹے گا
مجازی خدا کےحکم سے سرتابی گناہ ہے
اس نے جو کہہ دیا سو کہہ دیا
جو کر دیا سو کر دیا
تمھیں وہ جس حال میں رکھے
خبردار جو حرف شکایت بھی زباں پر لائی
تمھیں کوئی حق نہیں
فریاد کا
انکار کا

تنہا ہو تو یہ تنہائی تمھاری رفیق ہے
دامن مرادوں سے خالی یے
تو یہ تمھارا مقدر ہے
جو تمھیں ودیعت کیا گیا ہے
تم اس پہ صابر وشاکر رہو
پھر آخرت میں تمھیں اس کا "پھل” ملے گا
ہاں "پھل”

تم اس کی بہتر(72) حوری بیویوں کی سردار ہو گی
ورنہ خدا تمہیں معاف نہ کرے گا
نہ حقیقی خدا نہ مجازی خدا
وہ جو سب کی تقدیر کا مالک ہے
سب کا بنانے والا ہے
یہ دنیا ہو یا وہ دنیا
سب مرد کا
کیا وہ صرف مرد کا خدا ہے؟
اور میرے لئیے مجازی خدا؟
میری تقدیر لکھنے اور پیدا کرنے والا
میرا خدا کہاں ہے؟

Views All Time
Views All Time
546
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »