Qalamkar Website Header Image

ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام بہت مُبارک ہو

تین شعبان چار ہجری كو امام على ۔ع۔ و پيغمبر ۔ص۔ كى دختر گرامى كے ہاں دوسرے بيٹے كى ولادت ہوئی، ان كا نام ركھنے كى رسم بھى ان كے بھائی امام حسن ۔ع۔ بن على ۔ع۔ كى طرح پيغمبر ۔ص۔ كے ذريعہ انجام پائی، رسول خدا ۔ص۔ نے خدا كے حكم كے مطابق اس نومولود كا نام حسین ۔ع۔ ركھا، ولادت باسعادت كے ساتويں دن جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ عليہا نے اپنے فرزند كے لئے ايک بھيڑ عقيقہ كے عنوان سے قربان كى اور ان كے سر كے بالوں كو تراش كر بالوں كے وزن كے برابر چاندى صدقہ ميں دی،

حسين ۔ع۔ بن على ۔ع۔ نے اپنے بچپن كے چھ سال اور چند ماہ پيغمبر خدا ۔ص۔ كے دامن ميں پرورش پائی اور منبع فياض رسالت ۔ص۔ سے علم و معرفت حاصل كيا، پيغمبر خدا ۔ص۔ امام حسين ۔ع۔ سے جو اظہار محبت و لطف فرماتے تھے وہ کائنات كے تيسرے رہنماء كى عظمت و بلندى كو بيان كرتا ہے،حضرت سلمان فارسى ۔ع۔ فرماتے ہيں كہ ميں نے ديكھا كہ رسول خدا ۔ص۔ نے حسين ۔ع۔ كو اپنے زانو پر بيٹھا ركھا ہے اور بوسے دے رہے ہيں اور فرماتے ہيں كہ تو سيد و سردار ہے، بڑے سردار كا بيٹا ہے ، بڑے سرداروں كا باپ ہے، تو امام ، فرزند امام اور ابوالائمہ ہے، تو حجت خدا فرزند حجت خدا اور جو نو افراد حجت خدا ہيں ان كا باپ ہے ان كا خاتم ان كا قائم ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:  اٹھوغم کے مارو،چلوبے سہاروخبریہ سناؤحضورﷺآگئے ہیں

جب رسول خدا ۔ص۔ سے پوچھا گيا كہ آپ اپنے اہل بيت ۔ع۔ ميں سے كس كو زيادہ دوست ركھتے ہيں تو فرمايا: حسن و حسين عليہما السلام كو رسول خدا ۔ص۔ بار بار حسن ۔ع۔ و حسين ۔ع۔ كو سينہ سے لگاتے، ان كى خوشبو سونگھتے، بوسہ ديتے اور فرماتے تھے حسن و حسين ۔ع۔ جوانان بہشت كے سردار ہيں۔

پيغمبر خدا ۔ص۔ اور امام حسين ۔ع۔ كے درميان معنوى اور وراثتى رابطہ كو بيان كرنے كے لئے بلند ترين قريب ترين اور واضح ترين جملہ، اس جملہ كو كہا جاسكتا ہے جس ميں پيغمبر ۔ص۔ نے فرمايا كہ حسين ۔ع۔ مجھ سے ہے اور ميں حسين ۔ع۔ سے ہوں۔ آپ سب کو ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام بہت بہت مُبارک ہو.

Views All Time
Views All Time
1256
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

قمر عباس کی تصویر، قلم کار کے ایڈیٹوریل ٹیم کے انچارج

خدا پرست سوشلسٹ

حضرت ابوذر غفاریؓ کی سوانح پر مبنی "خدا پرست سوشلسٹ” دراصل سرمایہ دارانہ اسلام کے خلاف ایک انقلابی آواز ہے۔

زید ؒ شہید بن امام زین العابدین ؑ

امام زین العابدین علیہ السلام کے فرزندوں میں امام محمد باقرؑ کے بعد سب سے زیادہ نمایاں حیثیت جناب زیدؒ شہید کی تھی ۔آپ بلند قامت، حسین اور پروقار شخصیت

مزید پڑھیں »

یوسف کربلا امام حسین علیہ السلام

امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت پہ کوئی بے حس انسان ہی ہوگا جو اس عظیم سانحے کو سن کر اس کی آنکھیں اشک بار نہ ہوں۔ بعض لوگ رونے

مزید پڑھیں »