پچھلے سیاستدانوں نے پاکستان کی ریاست کو اس قدر نوچ نوچ کے ادھیڑ ڈالا ہے کہ اس کی فوری طور پر مرمت کرنا ناممکن ہے۔ اب عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں کہ وہ چھڑی گھمائے اور اس قدر ادھیڑی ہوئی ریاست کی فورا مرمت ہو جائے۔ اس ادھیڑی ہوئی ریاست کی مکمل مرمت میں بہت وقت لگے گا۔ عمران خان سے بھلے ہی اس ادھیڑی ہوئی ریاست کی مرمت نہ ہو پائے لیکن وہ اس ادھیڑی ہوئی ریاست کو مزید نوچے گا نہیں فی الحال ہمارے لئے اتنا ہی کافی ہے۔ بھلا آج تک کس متوقع وزیراعظم نے عوام کے آگے اس طرح خطاب کر کے پاکستان کے درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بتایا ہے۔
بھلے آج تک کس وزیراعظم نے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کی بات کی ہے، کس نے آج تک انسانیت کی بات کی ہے، کس نے آج تک انسانی ترقی کی بات کی ہے، کس نے آج تک غربت کو ختم کرنے کی بات کی ہے، کس نے آج تک اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے، کس نے آج تک ایسا کہا ہے کہ احتساب پہلے مجھ سے شروع ہو گا پھر میرے وزیروں سے نچلی سطح پر جائے گا۔
کس وزیر اعظم نے آج تک عوام سے یہ وعدہ کیا ہے کہ آپ کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت میں کروں گا۔ کس نے آج تک عوام کے پیسوں پہ عیاشی کرنے والے حکمرانوں کی عیاشی کو ختم کرنے کی بات کی۔ کس نے آج تک سادگی اختیار کرنے کا کہا ہے۔ بھلا آج تک ایسا کس وزیراعظم نے کہا ہے کہ مجھے عوام کے پیسے سے بنے محل جیسے وزیراعظم ہاوس میں رہنا شرم آئے گی میں اس محل جیسے وزیراعظم ہاوس کی بجائے سادہ سے گھر میں رہوں گا۔ عمران خان کا عوام کو یہ شعور دینا کہ وزیراعظم بھی ایک سادہ سے گھر میں رہ سکتا ہے ہمارے لئے یہ ایک بہت بڑی بات ہے اور یہی ایک تبدیلی ہے۔
انگلینڈ کا وزیراعظم بھی سادہ سے گھر میں رہتا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے دفتر جاتا ہے۔ اب سیکیورٹی ایشوز کی وجہ سے ہمارا وزیراعظم پبلک ٹرانسپورٹ پہ تو سفر نہیں کر سکتا لیکن اگر عمران خان کی ان باتوں پر عمل ہوتا رہے گا تو وہ وقت بھی دور نہیں ہو گا کہ جب ا نگلینڈ کے وزیراعظم کی طرح ہمارا وزیراعظم بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے دفتر جائے گا اور اگر اسے سیٹ نہیں ملتی تو وہ ٹرانسپورٹ میں کھڑے ہو کر سفر کرے گا اور خود کو عوام کا خادم سمجھے گا۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn