Qalamkar Website Header Image

ایران پر حملہ: ٹرمپ کا یوٹرن

ایران پر حملےکے منصوبےکی منظوری کی خبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کر دیا۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ  کا ٹروتھ سوشل پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں  کہنا تھا کہ امریکی اخبار کو آئیڈیا نہیں کہ میں ایران کے بارے میں کیا سوچ رہا ہوں۔ ۔ اس سے قبل امریکی اوربرطانوی اخبارات نے خبردی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملےکی منظوری دے دی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی رات سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔ یہ رپورٹ بدھ کو وال اسٹریٹ جرنل نے3 باخبر ذرائع کے حوالے سے شائع کی۔

رپورٹ کے مطابق ایک پہاڑ کے اندر واقع ایران کی اہم جوہری تنصیب فردو امریکی حملے کا ممکنہ ہدف ہے اور عسکری ماہرین کے مطابق اسے صرف انتہائی طاقتور بم سے ہی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ بدھ کو جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا فیصلہ کر چکے ہیں؟، تو انہوں نےجواب دیا کہ امریکا ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرےگا یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم دیکھیں گےکہ کیا ہو رہا ہے، ابھی کچھ ختم نہیں ہوا، ہم ایران پر حملہ کر بھی سکتے ہیں یا نہیں بھی کر سکتے۔

Views All Time
Views All Time
78
Views Today
Views Today
24

حالیہ بلاگ پوسٹس