محبت ایک "یونیورسل چیز” ہے البتہ محبت دکھانے، سمجھانے اور کرنے کے طریقے مختلف ہو سکتے ہیں لیکن محبت دنیا کے کسی بھی کونے میں محبت ہی رہتی ہے۔
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں محبت دکھانے اور سمجھانے کے لئے انڈین فلموں کی مثال دی جاتی ہے اور محبت اچھے طریقے سے کرنے کے لئے انگلش فلموں کا سہارا لیا جاتا ہے۔
اگر پاکستان کے شہروں میں محبت کی بات کی جائے تو محبت کا نام سنتے ہی ہمارا ذہن پارکس، جوس کارنر سے ہوتا ہوا کسی ہوٹل کے کمرے پر جا رکتا ہے۔
اگر اسی محبت کو گاؤں میں ڈھونڈیں تو شہروں کی نسبت سادہ اور خالص نظر آتی ہے وہ علیحدہ بات ہے کہ کبھی کبھی کسی گنے کے کھیتوں سے بھی چھل کر نکلتی ہوئی نظر آتی ہے ۔
یونیورسٹی کی محبت بھی اچھی ہوتی ہے لیکن یہ محبت ٹک نہیں سکتی اس لئے کبھی خالی کلاس روم تو کبھی خالی لیب کے دروازوں کے پیچھے چھپی ملتی ہے بلکہ کبھی کبھی تو خراب کپڑوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ محبت اس جگہ بیٹھی رہی ہے جہاں پندرہ بیس منٹ اسے کسی نے تنگ نہیں کیا۔ پنجاب یونیورسٹی میں محبت کا بس نام ہے البتہ محبت کا نشان کسی عاشق کے ماتھے پر ملتا ہے ۔
فیس بک پر محبت کی کوئی حد نہیں یا یوں کہہ لیں فیس بک پر محبت سچ میں اندھی ہوتی ہے کیونکہ یہاں پائے جانے والے عاشق آگے پیچھے نہیں دیکھتے بس موقع ملتے ہی محبت کرنے کی کرتے ہیں ۔ بعض اوقات تو چھ چھ مہینے کی محبت کے بعد پتا چلتا ہے کہ جس کے لئے عاشق اپنی نبض کاٹ رہا تھا کل شیو کرواتے ہوئے اس کی شہہ رگ کٹتے کٹتے بچی ہے ۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn