Qalamkar Website Header Image

فیس بک کے فیوض و برکات-سید زیدی

اب کسی کے دل و دماغ میں تو گھس کر دیکھا نہیں جا سکتا کہ وہ آپ کے متعلق کیا سوچ رہا ہے اس فیس بک پر میرا رابطہ ایسے لوگوں سے بھی ہوا کہ میں زمین اور وہ آسمان۔
میں ادب کی تلاش میں بھٹکتا تیرہ و تار آوارہ سیارہ اور وہ آسمان ادب کے آفتاب و ماہتاب ۔ کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اتنا چاہنے والے اور محبت والے لوگ ملیں گے۔فیس بک نے ایک عشرے میں جو معاشرہ تخلیق کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔
سب لوگ صبح ہی صبح ٹولیاں بنا کر اس عالمی چوپال میں گپیں لگانے پہنچ جاتے اور شام ہوتے ہی کپڑے جھاڑ کے اپنے اپنے گھر کی راہ لیتے ہیں۔کیا بھلا زمانہ تھا، قلمی دوستی کا دور تھا ، صوفی تبسم صاحب لاہور میں تھے۔پنڈی سے ایک صاحب نے قلمی رابطہ کرلیا۔ خط کتابت ہوتی رہی۔ صوفی تبسم صاحب بھی شرارتاً لگے رہے جب بات رشتے تک پہنچی تو صوفی تبسم صاحب نے خط میں اصل لکھ دیا ۔جواب آیا ،
اوہ صوفی تیرا ککھ نا رہے بڑی مشکل سے میں نے اپنے والدین کو راضی کیا تھا ۔
مجھے یوں لکھنا پڑا کہ ہمارے ہاں نام بڑا دھوکہ دیتے ہیں،تبسم ،انجم ،قمر،خورشید لڑکے بھی ہیں اور لڑکیاں بھی ۔پرانے زمانے میں نصیبن ،حمیدن ،شفیقن یا انوری ،سروری ہوتی تھیں ، ایسا مسئلہ کبھی پیدا نہیں ہوا
اب ہمیں کسی نے سید زیدی کی بجائے سید زادی پڑھ لیا سیدھے انباکس میں تشریف لے آئے ۔حال چال پوچھنے لگے ۔برا ہو رومن اردو کا، سلام علیک کے بعد گفتگو ادب پہ ہونے لگی ۔ وہ جیک لنڈن ،فرانز کافکا ،جیمز جوائس اور موپساں کی باتیں کرتے رہے اور ہم منشی پریم چند ،کرشن چندر،عصمت اور منٹو کے حوالے دیتے رہے ۔جس موضوع پر بات کی طاق پایا ۔ گمان گزرا کہ شاید ایک دو بار تو ضرور سی ایس ایس کا کورس دھرایا ہوگا۔جب وہ رنگوں کی پسند ناپسند کی طرف آئے اور خواتین کے پرفیومز کے نام لینے لگے تو ہمارے کان کھڑے ہوئے کہ یہ سلمی کے چکر میں سکندر سے باتیں کر رہے ہیں۔سوچا اس سے پہلے کہ یہ انگلی کا ماپ اور غرارے شرارے کی باتیں شروع کریں،ہم نے پوری ایمانداری سے صورتحال کی وضاحت کردی۔
اب ہم میں صوفی تبسم صاحب سا حوصلہ تو ہے نہیں کہ سال بھر انتظار کراتے۔وال پہ تصویر نہ ہونے کے نقصان کا اس بار اندازہ ہوا اور خود پہ غصہ بھی آیا۔

Views All Time
Views All Time
240
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

زاہد شجاع بٹ کی تصویر، جو قلم کار کے اردو بلاگ کے لیے بطور لکھاری استعمال ہوتی ہے، پس منظر میں قلم کار کا لوگو موجود ہے۔

نسوار

خدا کا خوف کریں! نسوار رکھتے ہیں منہ میں؟ … جی! بھینس کے بوسے نہیں لیتا جو گھِن آئے۔ نسوار، پان، سگریٹ اور ماچس علامہ کی جاندار بحث۔

<div class="sharedaddy
مزید پڑھیں »

دکھی آتما، عشق و عاشقی

کچھ لوگوں کو شعر و شاعری سے انتہا کا عشق ہوتا ہے کہنا تو شغف چاہیے لیکن ہم یہاں بات کریں گے ان دکھی آتماؤں کی جو ہر وقت عشق

مزید پڑھیں »