قوق ِ اطفال کے علمبردار 63 سالہ ستیارتھی کو سن 2014 میں پاکستانی حقوق انسانی کی عمبردار ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ نوبل امن ایوارڈ سے نوازا تھا
ہندوستان کے حقوق اطفال کے علمبردار کیلاش ساتیارتھی کے چوری ہونے والا نوبل امن ایوارڈ سرٹیفیکیٹ اور گولڈ پلیٹیڈ میڈل برآمد ہو گیا ہے۔
پولیس نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ہفتے کیلاش کے گھر سے چوری ہونے والی مذکورہ اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔
اس واقع میں ملوث تین افراد کو زیر حراست لے لیا گیا ہے۔
ساتیارتھی کا کہنا ہے کہ وہ شاندارملک ، حکومت اور پولیس پر پورا بھروسہ رکھتے ہیں۔ چوری ہونے والی چیزوں کی قلیل مدت کے اندر بازیابی پر میں دلی پولیس کا شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ حقوق ِ اطفال کے علمبردار 63 سالہ ستیارتھی کو سن 2014 میں پاکستانی حقوق انسانی کی عمبردار ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ نوبل امن ایوارڈ سے نوازا تھا۔

Views All Time
403

Views Today
1
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn