Qalamkar Website Header Image
اسلام کے صوتی علوم – سوز خوانی (۲) | ڈاکٹر عقیل عباس جعفری | قلم کار

(اسلام کے صوتی علوم – سوز خوانی (۲

ہمارا آج کا موضوع بھی سوز خوانی ہے ۔اس کا پہلا حصہ آپ کی خدمت میں کل پیش کیا گیا تھا۔

کلاسیکی موسیقی کے گھرانوں کی طرح سوز خوانی کے بھی مختلف دبستان یا مکاتب موجود ہیں۔لیکن کلاسیکی موسیقی کے بر عکس سوز خوانی میں یہ دبستان یا مکتبے، بستے کہلاتے ہیں۔ یہ بستے مختلف علاقوں یا خاص استاد یا اساتذہ کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں ۔ ان میں اودھ، آگرہ ، دہلی،خورجہ، میرٹھ، سادات بارہہ امروہہ، حیدرآباد دکن اور بہار کے مقامی انداز قابل ذکر ہیں۔ان کے علاوہ سوز خوانی میں الور اور جے پور کے اساتذہ کا بھی اپنا الگ دبستان ہے جو سب سے مختلف، مشکل ، منفرد اور مقبول نظر آتا ہے۔

یو پی یا اودھ کی سوز خوانی جب پنجاب پہنچی تو مقامی لوک انداز اور طرز موسیقی اور ثقافت کے مزاج کے مطابق ایک نئے انداز مین سامنے آئی اور ذاکری کہلائی۔ یہ ہندوستانی طرز کی ذاکری، سوزخوانی اور نوحہ خوانی کی ملی جلی شکل ہے۔اس طرز سوز خوانی کا رواج تقسیم سے پہلے ہندوستان میں بھی موجود تھا۔یہ طریقہ خاص طور پر خواتین میں بہت مقبول تھا بلکہ آج بھی مقبول ہے۔ عورتوں کی گھریلو مجالس میں لواعج الاحزان اور ذائقہ ماتم قسم کی روایات اسی طرح پڑھی جاتی ہیں۔ پنجاب میں یہ طرز ذاکری کہلایا۔ یہ بڑی مضبوط اور موئثرصنف ہے اور عوام اور خواص دونوں میں بے حد مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  روزہ ............جسمانی اور روحانی فوائد

سوز خوانی کا فن اودھ میں اپنے عروج کو پہنچا۔ اس فن میں لکھنؤ نے بڑے بڑے استاد پیدا کئے۔ جن میں میر مہدی حسن ، سجاد حسین صاحب، نواب نادر مرزا اور نواب منجھو صاحب کا نام اس فن کے با کمالوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔بر صغیر کی تقسیم کے بعد سوز خوانی کے ماہرین منتشر ہو گئے تو یہ خطرہ پیدا ہوا کہ شاید یہ فن ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔ اس فن  کی اہمیت کا اندازہ سب سے پہلے علامہ رشید ترابی کو ہوا اور انہوں نے آغا مقصود مرزا مرحوم کی صدارت میں انجمن سوز خوانان پاکستان کی تشکیل کی۔ یہ انجمن آج بھی موجود ہے اور اب بھی ہر سال ۱۹ِ صفر کو ایک مجلس عزا منعقد کرتی ہے جس میں ملک بھر کے مایہ ناز سوز خواں حضرات شرکت فرماتے ہیں۔

قیام پاکستان کے بعد پاکستان میں جن سوز خوانوں نے اس فن کو آگے بڑھایا ان میں آفتاب علی کاظمی،استاد معشوق علی خاں،استاد اشتیاق علی خاں ، استاد واحد حسین خاں، عظیم المحسن صاحب،آغا مقصود مرزا، رضی حسن خاں ، نادر حسین خاں صاحب،جناب اختر وصی علی، جناب آباد محمد نقوی زائر،جناب زوار حسین ، محترمہ کجن بیگم اور استاد سبط جعفر آج ہم میں موجود نہیں لیکن ان کا فن ان کے شاگردوں کی شکل میں آج بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  حرم کی پاک گلیوں میں
Views All Time
Views All Time
646
Views Today
Views Today
2

حالیہ پوسٹس

قمر عباس کی تصویر، قلم کار کے ایڈیٹوریل ٹیم کے انچارج

خدا پرست سوشلسٹ

حضرت ابوذر غفاریؓ کی سوانح پر مبنی "خدا پرست سوشلسٹ” دراصل سرمایہ دارانہ اسلام کے خلاف ایک انقلابی آواز ہے۔

زید ؒ شہید بن امام زین العابدین ؑ

امام زین العابدین علیہ السلام کے فرزندوں میں امام محمد باقرؑ کے بعد سب سے زیادہ نمایاں حیثیت جناب زیدؒ شہید کی تھی ۔آپ بلند قامت، حسین اور پروقار شخصیت

مزید پڑھیں »

یوسف کربلا امام حسین علیہ السلام

امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت پہ کوئی بے حس انسان ہی ہوگا جو اس عظیم سانحے کو سن کر اس کی آنکھیں اشک بار نہ ہوں۔ بعض لوگ رونے

مزید پڑھیں »