Qalamkar Website Header Image
مضمون "صلوٰۃ و سلام" کا تھمب نیل، ڈاکٹر عقیل عباس جعفری کا نام اور تصویر کے ساتھ

اسلام کے صوتی علوم – صلوٰۃ و سلام

اسلام کے صوتی علوم کے سلسلہ میں چوتھا موضوع صلوٰۃ و سلام ہے۔یہ  بھی دراصل نعت خوانی ہی کی ایک شکل ہے،۔یہ وہ عبادت ہے جس میں مومنین اور ملائکہ کے ساتھ خود خالق کائنات بھی شریک ہوتا ہے۔یوں تو اس کا اہتمام ، سارے عالم اسلام ہی میں ہوتا ہے لیکن بر صغیر پاک و ہند میں اس کا ایک مخصوص انداز رائج ہے جسے اردو نعت خوانی ہی کی ایک شاخ قرار دیا جا سکتا ہے۔

نعت خوانی اور صلوٰۃ و سلام دراصل ایک ہی شجر کی دو شاخیں ہیں ۔ تاہم ان میں بنیادی فرق، ان کے لحن اور ترنم کا ہے۔ نعت خوانی کے لئے کوئی لحن اور ترنم مخصوص نہیں ، جب کہ اس کا نہ صرف لحن اور ترنم مخصوص اور متعین ہے بلکہ اس کا کلام اور بندشیں بھی مخصوص ہیں۔صلوٰۃ و سلام ، محافل میلاد و نعت ہی تک محدود نہیں بلکہ اکثر نمازوں ، وعظ اور ذکر اور ایسے ہی دیگر مواقع پر بھی اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔صلوٰۃ و سلام میں مقامی طور پر مختلف زبانوں اور مختلف شاعروں کے کلام کا اضافہ بھی کیا جاتا ہے، لیکن مرکزی اور بنیادی انداز یعنی لحن اور ترنم وہی رہتا ہے۔اس میں پیش بندی یا تمہید کے طور پر چند اشعار ، قطعہ، رباعی، بیت یا دوہڑوں کا اضافہ کر دیا جاتا ہے جن کے بعد امام اہل سنت حضرت احمد رضا خان بریلوی کا کلام ’’مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام‘‘ مخصوص انداز میں پڑھا جاتا ہے۔اس کلام کے بعد خواجہ محمد اکبر وارثیؒ کا مشہور کلام ’’ یا نی سلام علیک‘‘پڑھا جاتا ہے۔اس کے بعد اونچی آواز اور تان میں ’’السلام‘‘ کہہ کر اس سلام کو سمیٹا جاتا ہے اور اختتامی دعائیہ اشعار یا فریاد و مناجات پر مبنی اشعار پر  ختم کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  قرآن اور قلب

ا ب نعت خواں یا سلام خواں حضرات ،مذہبی جوش و عقیدت اور احترام کے ساتھ گلو گیر رقت انگیز اور فریادی و سوالی انداز میں دعا مانگتے ہیں اور لوگ آمین کہتے جاتے ہیں۔صلوٰۃ و سلام تقریب کے اختتام پر اجتماعی طور پر اور کھڑے ہو کر پیش کیا جاتا ہے۔ تاہم اگر جلسہ شہادت کا ہو یعنی محرم اور صفر کا موقع ہو تو آخر میں صلوٰۃ و سلام میں پڑھے جانے والے دوسرے کلام کے بجائے بالعموم سلطان کربلا کو ہمارا سلام پڑھا جاتا ہے۔

Views All Time
Views All Time
384
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

قمر عباس کی تصویر، قلم کار کے ایڈیٹوریل ٹیم کے انچارج

خدا پرست سوشلسٹ

حضرت ابوذر غفاریؓ کی سوانح پر مبنی "خدا پرست سوشلسٹ” دراصل سرمایہ دارانہ اسلام کے خلاف ایک انقلابی آواز ہے۔

زید ؒ شہید بن امام زین العابدین ؑ

امام زین العابدین علیہ السلام کے فرزندوں میں امام محمد باقرؑ کے بعد سب سے زیادہ نمایاں حیثیت جناب زیدؒ شہید کی تھی ۔آپ بلند قامت، حسین اور پروقار شخصیت

مزید پڑھیں »

یوسف کربلا امام حسین علیہ السلام

امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت پہ کوئی بے حس انسان ہی ہوگا جو اس عظیم سانحے کو سن کر اس کی آنکھیں اشک بار نہ ہوں۔ بعض لوگ رونے

مزید پڑھیں »