Qalamkar Website Header Image
شازیہ مفتی، قلم کار کی افسانہ نگار اور کالم نگار

حسین کا غم ہے | شازیہ مفتی

نویں دسویں محرم اور ایک دکھ درد سوز و گریہ کی کیفیت کا طاری ہوجانا، ننھے علی اصغر کی نیاز بناتے بانٹتے، پانی کی سبیل لگاتے اور پھر رات بھر حلیم پکتے دیکھنا معمول رہا۔ عصر کے وقت گھر میں کلمہ شہادت کا ورد اور پھر TV پر شام غریباں، ہر بار مجھے لگتا آج دکھ سے دل پھٹ جائے گا مگر پھر صبر آجاتا۔ چند باتیں بہت اہم ہیں جو سیکھیں واقعہ کربلا سے، حق پر قائم ہوجانا، صبر، حوصلہ اور ثابت قدمی، نماز قائم رکھنا اور باطل کے آگے کبھی سر نہ جھکانا۔

حسین کا غم

ہر ایک آنکھ جو نَم ہے حُسین کا غم ہے
کہ آج دل کوجو غم ہے حُسین کا غم ہے

کوئی بھی درد مِری آنکھ نم نہیں کرتا
مگر یہ غم میں جو دَم ہے حُسین کا غم ہے

کبھی رہا ہی نہیں ہے سیاہ رنگ عَلم
جو اب سیاہ عَلم ہے حُسین کا غم ہے

سسک رہے ہیں سرِ صفحہ حرفِ گریہ کناں
کہ میں ہوں میرا قلم ہے حُسین کا غم ہے

تو ایک عمر میں کیسے لکھوں خداوندا
یہ عُمر ویسے بھی کم ہے حُسین کا غم ہے

یہ سوگوار سا موسم ہے شازیہ مفتی
ہوا کی سانس جو نم ہے حُسین کا غم ہے

یہ بھی پڑھئے:  حسینی برہمن کون ہیں؟

شازیہ مفتی

Views All Time
Views All Time
552
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »