Qalamkar Website Header Image
شازیہ مفتی، قلم کار کی افسانہ نگار اور کالم نگار

لمحۂ فکریہ

پیارے خواب غفلت کا شکار پاکستانی

تسلیم وآداب

خیریت ہی ہوگی چہار جانب جو آپ چین کی بنسی بجا رہے ہیں۔ وہ جو کہتے ہیں انگریزی میں ” no news good news ” ۔نہار منہ خبریں طبیعت بوجھل کردیتی تھیں اس لیے اخبار کا داخلہ بند کرادیا آپ نے۔ شام ڈھلے تھکے ماندے میلوں کا سفر طے کرکے گھر، پیارے گھر پہنچنے پر کون ذہن کو مزید تکلیف دہ خبروں سے پراگندہ کرے سو ملکی خبروں کے بجائے کئی سو چینلز میں سے تروتازہ اور سندر چہرے دیکھ کر دل و نظر کی آسودگی حاصل کرلیتے ہیں۔ یہ تو سب ٹھیک لیکن کبھی کبھار اپنے آس پاس کیا ہورہا ہے اس کی خبر بھی رکھ لی جاےء تو کچھ ہرج نہیں۔

آج کی تازہ خبر بے حد افسوس ناک اور تکلیف دہ، اگر آپ سننے کی زحمت فرمائیں۔ کراچی میں اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے والے اساتذہ کی سڑکوں پر تذلیل کی گئی، زدوکوب کیا گیا، سر عام مولا بخش کا ان پر بے دریغ استعمال کیا گیا اور اسی پر بس نہیں، گھسیٹتے دھکیلتے اور مارتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

آج کیا تماشہ بازی کی گئی ہے۔ کون پوچھ سکتا ہے صاحبان اقتدار سے؟ کیا کوئی اور طریقہ کار نہیں احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کا؟ بلکہ اس سے بھی پہلے یہ سوال اٹھتا ہے کہ معاملات کو اس حد تک کیوں پہنچایا گیا؟ استاد کی عزت گھٹی میں ڈالی گئی ہے اسے کیوں بھلا دیا گیا؟ پیارے پاکستانی سوئے رہیے لمبی تان کر ۔ ۔ ۔ بس اس دن تک کے لیے جب یہ آگ آپ کے گھر تک نہی پہنچتی۔

یہ بھی پڑھئے:  سلمان حیدر تو کہاں پھنس گیا تھا۔

بہت دعا
شب بخیر اور خدا ہی حافظ۔

Views All Time
Views All Time
223
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »