Qalamkar Website Header Image

قلم کار – سو لفظی کہانی | شاہد شاہ

کل میں ایک تقریب میں مختلف لوگوں کے انٹرویو لینے کے لئے گیا۔
وہاں ہر شعبے کے لوگ موجود تھے۔
”آپ کیا کرتی ہیں؟“
میں نے ایک خاتون سے پوچھا۔
”میں ایک سیاستدان ہوں لیکن ڈراموں میں کام کرتی ہوں۔ “
پھر دوسرے شخص سے سوال کیا۔
”میں ایک کرکٹر ہوں لیکن رمضان ٹرانسمشن کرتا ہوں۔ “
اس کے بعد ایک کالے کوٹ والے سے پوچھا۔
”میں وکیل ہوں، صحافت کرتا ہوں۔ “
آخر میں ایک بزرگ شخص کا انٹرویو لیا۔
” میں ایک صحافی ہوں، کرکٹ بورڈ چلاتا ہوں۔“
”تم کون ہو؟ “ سب نے مجھ سے پوچھا۔
”میں قلم کار ہوں ،آئینہ دکھاتا ہوں۔ “
Views All Time
Views All Time
700
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:  قلم کار کی سالگرہ : ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے - عامر حسینی

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »