ملتان(ساوتھ ایشین نیوز ) ملتان میں انگلینڈ پلٹ شخص کی وجہ سے کورونا وائرس کے شکار افراد کو ریسکیو کرنیوالی ریپڈ ریسپانس ٹیم نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے جناح ٹاون کے رہائشی کورونا وائرس کے شکار مریض طاہر نواز کو طیب اردگان مظفر گڑھ شفٹ کر دیا ہے۔اس مریض کا ایک بیٹا،بھابی، دو بھتیجے اور ایک بھتیجی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ بچوں اور بھابی کو نشتر ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے ان مریضوں کو شیخ زید ہسپتال ہسپتال ریفر کر دیا جائے گا جہاں طاہر نواز کا بھائی پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے داخل ہے۔
اس کارروائی کے دوران جناح ٹاون کے متعلقہ ایریا کو سیل کر دیا گیا ہے جب کہ سٹریلائزیشن کے لئے ریسکیو 1122کی طرف سے کیمیکل کا سپرے جاری ہے۔علاقے میں آمدورفت روکنے کے لئے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ کورونا کا مریض طاہر نواز 17 مارچ کو انگلینڈ سے لاہور پہنچا تھا اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ 18 مارچ کو ملتان پہنچا تھا۔علامت ظاہر ہونے پر طاہر نواز نے نشتر ہسپتال کے کورونا کاونٹر کا وزٹ کیا۔کاونٹر کے عملہ نے اسے گھر پر آئسولیشن اختیار کرنیکی ہدایت کی تھی۔طاہر نواز نے اپنی فیملی اور بھائی کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا وزٹ بھی کیا جہاں طاہر نواز کے بھائی کو شیخ زید ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جب کہ طاہر نواز خود واپس ملتان آ گیا اور گھر میں آئسولیشن اختیار کر لی تھی۔
ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے طاہر نواز کی بیماری اور ایڈریس بارے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کو تحریری طور آگاہ کیا اور اس خط کی بنیاد پر ریپڈ ریسپانس ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے طاہر نواز کو ٹریس کیا اور ریسکیو1122 کے ذریعے رجب طیب اردگان ہسپتال شفٹ کردیا ہے۔ فیملی نے ایک نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے ہیں جس میں طاہر نواز کے ایک بیٹے،بھابی، دو بھتیجے اور ایک بھتیجی بھی کورونا وائرس کا شکار بتایا گیا ہے۔اب مریضوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں سے انہیں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کیا جائے گا جہاں ان کے ٹیسٹ دوبارہ ہونگے۔ایس او پیز کے مطابق جناح ٹاون کے ایریا کو مکمل طور پر لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn