Qalamkar Website Header Image
حسنین اکبر - شاعر

وہ جنگ کر رہے تھے رسالت مآبﷺ سے

منسوب رہ کے مدحِ شہِ بوترابؑ سے
خود کو بچا رہا ہوں خدا کے عذاب سے
صدیاں جُڑی ہوئی ہیں ترے انقلاب سے
سب نے دیے جلائے ہیں اس آفتاب سے
لکھی گئی ہیں کرب و بلا کی یہ آیتیں
لے کر مقطعات سب ام الکتاب سے
اتنی سی داستانِ سپاہِ یزید لع ہے
یہ لوگ رد ہوئے تھی علی ؑ کی جناب سے

بر وقت حر ؑ نے دامنِ شبیر ؑ تھام کر
دامن چھڑا لیا ہے حساب و کتاب سے
اللہ رے تبسمِ اصغر ؑ کے معجزے
پتھر دلوں کو کاٹ دیا تھا گلاب سے
رومالِ سیدہ ؑ نے کہا حُر ؑ  کو دیکھ کر
دل خوش ہوا حسین ؑ ترے انتخاب سے
اُس کی ہنسی میں اُڑ گئے بیعت کے سارے تیر
سر جھک گئے کمانوں کے بس اک جواب سے
اکبر شہادتِ علی اکبر ؑ دلیل ہے
وہ جنگ کر رہے تھے رسالت مآب ﷺ سے

سلام: حسنین اکبرؔ

Views All Time
Views All Time
1296
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

کرتے ہیں قلم روز قلم کار کے بازو

تلوار لئے درہم و دینار کے بازو کرتے ہیں قلم روز قلم کار کے بازو آجائیے مولاؑ ،میں یہاں کب سے کھڑا ہوں پھیلائے ہوئے حسرتِ دیدار کے بازو ہمت

مزید پڑھیں »