لاہور: (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پی ایس ایل سیزن پانچ کے آج ہونے والے سیمی فائنلز اور کل کا فائنل میچ ملتوی کر دیا ہے۔ پی سی بی نے فیصلے سے متعلق براڈ کاسٹرز کو آگاہ کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق فیصلہ کرونا وائرس کے سبب فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میچز وقتی طور پر روکے گئے ہیں، صورتحال بہتر ہونے پر پی ایس ایل میچز ری شیڈول ہوں گے۔ یاد رہے آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان دو بجے میچ ہونا تھا جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ آج شام سات بجے شیڈول تھا جبکہ فائنل میچ کل کھیلا جانا تھا۔



