Qalamkar Website Header Image

میرے دیس کی کہانی ‘ سیاست یا کاروبار؟

"لالا جی! وہ سلمان چچا کا بیٹا آج کل سیاست میں بہت آگے نکل گیا ہے۔ لوگوں کے لیے کام بھی کرتا ہے ۔ علاقائی مسائل حل کرنے کے لیے بھی کوشش کرتا ہے ۔ بڑے بڑے سیاسی لوگوں سے ملنا جلنا رہتا ہے ۔ وہ زمانہ طلب علمی میں ایک طلباء سیاسی تنظیم سے وابستہ رہا ہے اسی لیے سیاسی فہم بھی رکھتا ہے۔

لگتا ہے اگلے الیکشن میں حصہ لے رہا ہے اور ایک ہمارا خاندان ہے جو اتنے مال و دولت کے باوجود بھی اپنے علاقے میں کوئی مشہوری نہ ہوئی "۔

یاسر اپنے بڑے بھائی کو شام کی چائے پینے کے بعد علاقائی صورتحال بتا رہا تھا ۔ تو اس پر لالا جی کہنے لگے” ایک تو آپ ابھی بچے ہو ۔ آپ کو کسی چیز کا نہیں پتہ ۔ سیاست وہ نہیں ہے جس کا ذکر کتابوں میں ہے ۔ یہ جو میں پورے ملک میں کاروبار کو وسعت دے رہا ہوں یہی اصل سیاست ہے۔

اپنے علاقے میں ہم سے زیادہ پیسہ کسی کے پاس نہیں ہے ۔ آپ بے فکر رہو ۔ میں نے اگلے انتخابات کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کے لیے بات کی ہے وہ ٹکٹ بھی ہمیں ملنے والے ہیں اور ہاں سینٹ کی سیٹ کے لیے بھی کوشش کررہا ہوں ۔ پیسے دو اور سیٹ لو کے حساب سے یہاں سیاست کا کاروبار چلتا ہے” ۔

Views All Time
Views All Time
716
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس

سعادت حسن منٹو کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

منٹو بنام طارق جمیل

از عالم بالا ڈئیر مولانا! امید ہے خیریت سے ہو ں گے۔ کافی دنوں سے سوچ رہا تھا خط لکھوں۔ خط لکھنے کی ایک وجہ تو حوروں کا اصرار تھا۔

مزید پڑھیں »
مصلوب واسطی کی فائل فوٹو

کرونا اور جہالت کا مشترکہ حملہ

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گذر رہا ہے۔ یہ جملہ ہم کئی دہائیوں سے سنتے آئے تھے لیکن ایسا واقعی ہوتا دیکھ پہلی بار رہے ہیں۔ کرونا

مزید پڑھیں »