آڑو موسم گرمامیں کثرت سے پیدا ہونے والا خشک وسرد تاثیر کا حامل پھل ہے ۔ یہ آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے میں بہت اہم کردارادا کرتا ہے ۔ مضبوط آنکھوں کے لیے ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے ۔ آڑو بیٹاکیروٹین کے مجموعے کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بناتا ہے ۔
آڑو جلد کی حفاظت کرتا ہے اور اُ ن وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے ۔ آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمے کے لئے بیرونی طورپر خوبصورتی کی دیکھ بھال کرتاہے ۔آڑو کے رس کا استعمال جلد کو نرم و ملائم کرتاہے ۔
وزن میں کمی کے خواہش مندوں کو چاہیے کہ روزانہ کھانے کی منصوبہ بندی میں آڑو کو شامل کرلیں ۔ ایک آڑو میں 86حرارے ہوتے ہیں ، جب کہ اس میں چربی بھی نہیں ہوتی، اسی وجہ سے اسے ڈائیٹ پلین میں شامل کرنے کے لیے بہترین پھل سمجھا جاتا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آڑو میں موجود ریشے کی کثرت اور حیاتین اے انسان کو سرطان جیسے مہلک مرض سے بچاتے ہیں ۔ اس پھل میں حیاتین سی کی موجودگی دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے ، یہ کھانسی کے لئے بھی مفید ہے ، آڑو کھانے سے پیٹ کے کیڑے نکل جاتے ہیں ۔ آڑو معدے اور جگر کے لئے طاقت بخش ہے ۔ اگر جسم میں خون کی کمی ہے تو نہار منہ خوب پکا ہواایک آڑوکھائیں اور اس کے تھوڑی دیر بعد ایک گلاس پانی پی لیں ، تاہم کمزور ہاضمے والوں کے لئے آڑو چھلکے سمیت کھانا نقصان دہ ہے ۔


دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn