Qalamkar Website Header Image

ایک ماہ میں بالنگ ایکشن ٹھیک کرانے کی پیشکش

راولپنڈی (یواین این )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنرسعید اجمل نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)اور محمد حفیظ نے ان سے رابطہ کیا تو وہ ایک مہینے کے اندر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو درست کردیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سے 2014 میں معطل کیے جانے کے بعدثقلین مشتاق اور مشتاق احمد نے بالنگ ایکشن کی درستی کے لیے ان کی مدد کی تھی۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان کے تجربہ کار آل رانڈر محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے تیسری مرتبہ بالنگ سے معطل کردیا تھا۔سعید اجمل نے پی سی بی کو نوٹس لینے پر زور دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ آئی سی سی صرف پاکستانی بالرز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر پی سی بی چند مثبت اقدامات اٹھائے تو مجھے امید ہے کہ دوبارہ پاکستانی بالرز کو ان کے بالنگ ایکشن پر نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔قبل ازیں سعید اجمل نے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسی بات کو دہرایا تھا کہ ‘ایسا لگتا ہے کہ یہ نظام میرے اور محمد حفیظ کے لیے ہے جبکہ مشکوک بالنگ ایکشن کے حامل دیگر بالرز تاحال کھیل رہے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کرنے والے سعید اجمل نے فیئرویل کے طور بین الاقوامی میچ کے موقع کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو اس حوالے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔انھوں نے کہا کہ میں ان سے(پی سی بی)سے بھیک نہیں مانگوں گا۔پی سی بی کی جانب سے 2016 میں الوداعی تقریب کی پیش کش کو بھی سعید اجمل نے رد کرتے ہوئے اپنے کیریئر کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ بلاگ پوسٹس

Chief Justice Qazi Faez Isa

لگتا ہےکچھ ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں تاکہ انتخابات نہ ہوں: چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے پی کے 91 ریٹرننگ افسر کوپشاور  ہائیکورٹ سے معطل کرنے کےخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی جس دوران وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے

مزید پڑھیں »

انتخابات 2024 : جمع کروائے اور مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے ایک ہزار 24 امیدواروں کےکاغذات مسترد کیے گئے۔ جبکہ  6

مزید پڑھیں »