Qalamkar Website Header Image

حمص: داعش کے علاقے سے 100 سربریدہ لاشیں برآمد

دمشق(یو این این)شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حمص صوبے کے داعش کے زیر قبضہ ایک گاؤں سے 100 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کے سر قلم کیے گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمص کے نواحی علاقے ’القریتین‘ سے داعش جنگجو رضاکارانہ طور پر نکل گئے اور انہوں نے گاؤں کا کنٹرول شامی فوج کے حوالے کردیا۔ شامی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک سو سربریدہ لاشوں کا پتا چلایا ہے۔خیال رہے کہ کئی ماہ سے اس علاقے پر داعش کا قبضہ تھا اور دہشت گرد گروپ نے مقامی شہریوں کو وہاں سے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی سے روک دیا تھا۔ذرائع کے مطابق اسدی فوج کی آمد کے بعد داعشی جنگجو وہاں سے محفوظ انداز میں نکل گئے ہیں۔ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس قصبے کے 65 مقامی شہری لاپتا ہوگئے تھے، ان کے بارے میں شبہ تھا کہ انہیں داعش کے جنگجوؤں نے یرغمال بنا کر قتل کردیا تھا۔

Views All Time
Views All Time
258
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس