میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا یہ بیان گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں ضلع بڈگام کے گاؤں میں کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ کر انسانی ڈھال کے طورپر استعمال کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پاریش راول 2014 کے عام انتخابات میں احمد اباد کے حلقے سے بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔
پاریش راول نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ارون دھتی رائے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انھیں بھی بھارتی فوجی جیپ کے اگے باندھ دیاجانا چاہیے۔ ارون دھتی رائے بوکر انعام یافتہ مصنفہ اور سیاسی کارکن ہیں جو بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔
دوسری جانب پاریش راول کے اس ٹویٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرطوفان اٹھادیا، اروندھتی رائے کے حامی مشتعل ہوگئے جس کے بعد انھوں نے پاریش روال پر تنقید کے تیر برسانا شروع کر دیے۔ ایک شخص نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے آپ کی اداکاری کی عزت کرتا ہوں جو تقریباً تمام کرداروں کو فلموں میں لے آتی ہے لیکن میں لفظوں سے مشتعل ہونے والی آپ کی اس قابلیت سے حیرت زدہ ہوں۔
(ایکسپریس نیوز)
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn