Qalamkar Website Header Image

لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ سے شبِ عاشور کا جلوس برآمد

2016-10-11-23-24-42لاہور(نمائندہ قلم کار) ٹھوکر نیاز بیگ سے قدیمی مرکزی شبِ عاشور کا جلوس برآمد ہو گیا۔ جلوس قدیمی امام بارگاہ ایوانِ حیدرؑ سے برآمد ہوا۔ اس سے قبل ذاکر اقبال شاہ بجاڑ نے مجلس عزا سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ تفصیل سے بیان کیا۔ مجلس عزا میں ہزاروں عزاداروں کی شرکت۔ جلوس میں شامل عزاداروں کی نوحہ خوانی کے ساتھ سینہ زنی۔ جلوس ساری رات میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی چوک میں صبح اذانِ علی اکبرؑ کے بعد ختم ہو جائے گا۔

یومِ عاشور کا مرکزی جلوس کل صبح اسی امام بارگاہ سے دوبارہ برآمد ہو گا۔ جو سارا دن کے بعد اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا نیاز بیگ میں مغرب سے کچھ پہلے اختتام پذیر ہو گا۔

علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی رضا کاروں کی تنظیم "حسینی فورس” کے جوان سخت چیکنگ کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شامل ہونے دے رہے ہیں۔

2016-10-11-23-23-02

Views All Time
Views All Time
544
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس