Qalamkar Website Header Image

لاہور: نثار حویلی سے 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد

لاہور (نمائندہ قلم کار) نثار حویلی سے شبِ عاشور کا مرکزی جلوس برآمد ہو گیا۔ مجلسِ شبِ عاشور سے علامہ سید نواب حیدر عابدی نے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے فضائل و مصائب اہلبیت علیہم السلام بیان کیے۔ اور شہادت امام حسین علیہ السلام بیان کی۔

مجلس میں صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع نے بھی شرکت کی۔

مجلس کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔ جلوس ساری رات اور کل سارا دن اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوامغرب کے بعد کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ عزادارانِ امام حسین ؑ سینہ زنی کر رہے ہیں۔

Views All Time
Views All Time
394
Views Today
Views Today
2
یہ بھی پڑھئے:  کورونا وائرس : پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ ملتوی

حالیہ پوسٹس