Qalamkar Website Header Image

حلب میں جاری لڑائی ختم ہو گئی

قلم کار-شام کے شہر حلب میں باغیوں کے ساتھ انخلا کے معاہدے کے بعد باغی جنگجو حلب چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں جس سے وہاں تقریباً چار سال سے جاری لڑائی ختم ہو گئی ہے۔

معاہدے کے بعد حکومتی بسیں ان علاقوں میں پہنچا دی گئیں ہیں تاہم انخلا کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔

اس سےقبل اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا تھا کہ شام کے شہر حلب کے مشرقی علاقوں میں جہاں اب بھی باغی جنگجو موجود ہیں انھیں وہاں سے نکلنے کی مہلت دینے پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کیا اس معاہدے کا اطلاق ان شہریوں پر بھی ہو گا جو ہزاروں کی تعداد میں اب بھی ان علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

روسی سفیر نے اقوامِ متحدہ میں کہا ہے کہ مشرقی حلب میں جاری لڑائی ختم ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت نے باغیوں کے زیرِ قبضہ شہر کے آخری حصے پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

Views All Time
Views All Time
203
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس