قلم کار- چکوال میں احمدی برادری کی ایک عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کے حملے کے الزام میں 100 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
چکوال کے تھانہ چوآسیدن شاہ کے ایس ایچ او محمد نواز نےمیڈیاکو بتایا کہ اس حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کے ایکٹ کی دفعہ سات کے تحت درج کیاگیا۔
ان کے مطابق اس مقدمے میں 100 نامعلوم مشتعل افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں جماعتِ احمدیہ کے افراد بھی شامل ہیں۔
انھوں نے بتایا ‘پولیس نے عبادت گاہ کو حفاظتی گھیرے میں لیا ہوا ہے اور حالات قابو میں ہیں۔’
محمد نواز کے مطابق گذشتہ روز احمدیوں کی ایک عبادت گاہ پر مشتعل گروہ نے حملہ کر دیا تھا جس کے دوران دو افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے ایک بزرگ کا تعلق جماعتِ احمدیہ سے تھا جو دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک جب کہ دوسرے شخص کو گولی لگی تھی۔
دوستوں کے ساتھ شیر کریں
- Click to share on Facebook (Opens in new window) Facebook
- Click to share on X (Opens in new window) X
- Click to share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp
- Click to share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr
- Click to share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest
- Click to share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn